اسلام آبا د(اُمت نیوز)نیشنل گیمز میں پوائنٹس ٹیبل پر آرمی کی بالادستی برقرار ہے جبکہ واپڈا دوسرے نمبر پر ہے۔
آرمی نے 40 گولڈ، 29 سلور اور 19 برانز میڈل حاصل کئے ہیں، جبکہ واپڈا کے ایتھلیٹس نے اب تک 25 گولڈ، 16 سلور اور 16 برانز میڈل اپنے نام کئے ہیں۔
نیوی کا دستہ 13 گولڈ، 20 سلور اور 22 برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، ایئر فورس نے دو گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 22 میڈلز حاصل کئے ہیں۔
ایچ ای سی نے ایک گولڈ، دو سلور اور 16 برانز میڈل، خیبر پختونخوا نے ایک گولڈ میڈل کے علاوہ چار برانز میڈلز جیتے ہیں۔
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو اب تک کوئی گولڈ میڈل نہیں مل سکا، ریلویز اور پولیس کے کھلاڑی بھی طلائی تمغوں سے محروم ہیں۔
نیشنل گیمز میں بلوچستان نے تین سلور، دو برانز حاصل کئے ہیں جبکہ پنجاب نے ایک سلور اور 10 برانز جیتے ہیں، سندھ کے کھلاڑی اب تک صرف پانچ برانز میڈل ہی حاصل کر پائے ہیں۔
ریلویز نے چار اور پولیس نے دو برانز میڈلز جیتے ہیں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے حصے میں اب تک کوئی میڈل نہیں آسکا۔