بھارتی جیلوں میں قید 22 پاکستانی واہگہ بارڈر پہنچ گئے

سجاول (اُمت نیوز) برسوں سے بھارتی جیلوں میں قید 9 ماہی گیروں سمیت 22 پاکستانی بھارت سے رہا ہونے کے بعد واہگہ بارڈر پہنچ گئے۔
برسوں سے قید ماہی گیروں کی رہائی پر والدین کے چہرے پر رونق لوٹ آئی، مختلف ذات سے تعلق رکھنے والے 6 ماہی گیر ہیں جن میں قاسم، عبدالمناف تہیم، شیر علی سونارو ملہ، اچھر ملہ، سلیم ڈوریو، احمد جٹ شامل ہیں۔
تحصیل کے 26 ماہی گیر اب بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، فشر فوک فورم نے دونوں ممالک میں قید ماہی گیروں کی آزادی کے لیے بھرپور کوششیں کیں، جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے۔