آڈیو کون ٹیپ بناتا اور لیک کرتا ہے،کمیشن پتا کر سکتا ہے، رانا ثناء

اسلام آباد(اُمت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی انکوائری کمیشن کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کرسکے کہ آڈیوز کون ٹیپ اور کون لیک کرتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا۔
واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔