کچے آپریشن میں ہمیں فضائی سپورٹ حاصل نہیں ، آئی جی سندھ

سندھ(اُمت نیوز)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے دوران ہمیں فضائی سپورٹ حاصل نہیں ،جس کے باعث ڈاکوؤں کیخلاف مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔
سماء کے بیوروچیف کراچی اسلم خان سے خصوصی گفتگو میں آئی جی سندھ کچے کا مسئلہ بہت پراناہے تاہم پولیس کی حکمت عملی سے یہ مسئلہ صرف 4ڈسٹرکٹ محدود ہے۔ پولیس کے پلان کے نتیجے میں ہنی ٹیپ کا خاتمہ کیا گیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کچے کے ملزمان اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، گڈو اور سکھر بیراج کے درمیان یہ ایشو ہے، گھوٹکی،سکھر،کمشور کا کافی حصہ محفوظ ہے۔ ڈاکو دریا کیساتھ موجود چھوٹے چھوٹے آئی لینڈ کو استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے275کرمنلزکے سر کی قیمت مقرر کی،20کے قریب لوگ سرینڈر کرچکے ہیں۔ سرینڈر کرنے والوں کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ اسلحے سے فرق نہیں پڑتا اگر کریمنلز کے پاس جدید ہتھیار ہیں توہم بھی جدید ہتھیار خریدیں گے۔