ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ فائل فوٹو
ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ فائل فوٹو

9 مئی کوواٹر بورڈ کا ٹینکر جلانے والا پکڑا گیا

کراچی میں9 مئی کو احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ٹینکر جلانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم نے9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے ٹینکرز کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی۔ زیرحراست بزرگ ملزم نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کردیا ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔