کراچی(امت نیوز)پی ٹی آئی کی ایک اور بڑی وکٹ گرگئی ۔
تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کراچی کے صدررکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاست سے بھی کنارہ کش ہونے کا اعلان کیا ہے۔
آفتاب صدیقی نے ایک ویڈیوبیان میں کہا کہ میں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجو میسیج کیا ہے اس کی تصدیق کرتا ہوں، میں نے سیاست چھوڑدی ہے اورصدرپی ٹی آئی کراچی، ایم این اے سمیت تمام عہدوں سے مستعفی ہوگیا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں بطوربزنس مین اپنے ملک کی ڈیفرنٹ کیپسیٹی میں خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا اورکہاکہ میرا سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں ہے۔