تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران نے ملک کی مشرقی سرحدکے قریب اسرائیل سے منسلک دہشت گرد گروہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے
ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گرد گروہ کو مشرقی سرحد سے ایران میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ایرانی وزیر نے گرفتار افراد کی تعداد یا ان سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ عراق کی نئی حکومت کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کے بعد امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے انجام دیں گے تا کہ سرحدی علاقے کی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے ایران میں موساد سے منسلک گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا