ڈاکٹر سیمی جمالی طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں زیرعلاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح اسپتال کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر آغاخان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر اے آر جمالی کے بقول ڈاکٹر سیمی جمالی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کی جمعہ کے روز اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آغا خان اسپتال شفٹ کیا گیا ،وہ اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹر سیمی جمالی  کے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہونے پر انہیں بائی پیپ مشین لگائی گئی ہے،

ان کے شوہر ڈاکٹر اے آر جمالی نے بتایا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی جمعہ سے طبعیت خراب ہونے پر آغاخان اسپتال داخل کرایا تھا۔ڈاکٹر سیمی جمالی  آئی سی یو  میں داخل ہیں،جہاں انھیں بائی پیپ کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سیمی جمالی تقریبا ڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں ۔