لاہور(بیورورپورٹ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس پر حملے کے حوالے سے شرپسندوں کی شرمناک گفتگو منظر عام پر آگئی،گھرمیں گھس کر ماریں گے کا ڈائیلاگ بھی استعمال کیاگیا۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں، آگ لگانے کے مناظر ثابت کر رہے ہیں کہ شرپسند پوری تیاری سے تخریب کاری کے لیے آئے تھے، سیاسی جماعت کے شرپسندوں کے شرمناک جملوں نے بھارت کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔ویڈیومیں سنا جاسکتا ہے کہ کیسے بھارتی فلم کا ڈائیلاگ“گھر میں گھس کرماریں گے”دہرایا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جناح ہاؤس میں لائٹرکے فیول سے لکڑی کے اسٹینڈ کو آگ لگائی گئی، صوفہ سیٹ کو آگ میں پھینک کرمزید بھڑکانے کو واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے، پاکستان سے آزادی کے طلب گار ضمیر فروشوں نے جناح ہاؤس میں“ہم لے کے رہیں گے آزادی”کے نعرے لگائے، شرپسند اپنے بغض،عناد اور سیاسی شدت پسندی میں سب کچھ بھول گئے۔شرپسند یہ بھی بھول گئے کہ اس گھناؤنے جرم کے بعد وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، یہ ناقابل تردید مناظرعوام نے اپنی آنکھوں سے9 مئی کوبھی دیکھے تھے اور اب بھی دیکھ رہے ہیں،کوئی بھی من گھڑت پروپیگنڈا نہ سچ کو جھٹلاسکتا ہے اورنہ حقائق کوچھپاسکتا ہے۔