ہرارے( اُمت نیوز)پاکستان شاہینز نے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے اے کو ڈی ایل اے کے تحت 5 رنز کے ساتھ شکست دیدی۔
زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 278 رنز بنائے، سین ولیمز 59 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، قومی ٹیم کے طرف سے شاہنواز دھانی نے چار شکار کیے، عامر جمال کے حصے میں تین وکٹیں آئیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 46.5 اوورز 263 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا جس کے بعد پاکستان کو پانچ رنز کے ساتھ ڈیتھ ورتھ لوئس فاتح قرار دیا گیا۔
قاسم اکرم نے 40 گیندوں پر 57 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی، حسیب اللہ خان 49 رنز بنا کر چلتے بنے، زمبابوے کی طرف سے چتارا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔