مانسہرہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مانسہرہ مرکزی ختم نبوت چوک میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر ژوب بلوچستان میں خود کش حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گیا، احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتےہوئے قائم مقام امیر جے آئی ڈاکٹر فضل الرحمان، نائب ضلعی امیر جمیل احمد جہانگیری،شیخ ندیم شہزاد ضلعی امیر جے آئئ یوتھ،عمر امتیاز ایڈوکیٹ امیر پی کے 34،محمد زبیر امیر آئی جے ٹی، ظہور احمد و دیگر نے کہاکہ سراج الحق ہماری ریڈ لائن ہیں، جماعت اسلامی کا نظریہ ومنشورہمیشہ پر امن اور ریاست کے اسلامی اصولوں کے مطابق رہا ہے اور رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ مرکزی امیر پاکستان جماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ اسلام دشمن قوتوں اور اور انکے سہولت کاروں کی مذموم سازش تھی جسے خدا نے اپنے فضل و کرم سے ناکام بنایا۔