تربیلاغازی(نامہ نگار)تحصیل غازی کے نواحی علاقہ ماڈل ویلج عیسیٰ میں پانی کی ٹینکی سے 25 سالہ خاتون کی گلہ کٹی نعش برآمدہوئی ہے،شناخت ماہ نور زوجہ ابرار کے نام سے ہوئی ۔گزشتہ روز تھانہ غازی کی حدود ماڈل ویلج عیسٰی میں زیر تعمیر مکان سے گلہ کٹی تشدد زدہ 25 سالہ شادی شدہ خاتون ماہ نور زوجہ ابرار کی نعش زیر تعمیر گھر کی پانی کی ٹینکی سے برآمد ہوئی،مرحومہ دو بچیوں اور ایک بچے کی ماں بتائی جاتی ہے بچے کی عمر چھ سال جبکہ بڑی بچی کی عمر چار سال اور سب سے چھوٹی بچی کی عمر دو سال ہے، خاتون کل شام سات بجے سے لاپتہ تھی، نعش کی اطلاع ملتے ہی غازی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال غازی منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دریافت شروع کر دی اور پوسٹمارٹم کے بعد ضابطہ کی کاروائی مکمل کرتے ہوئے نعش کوورثاء کے حوالے کردیا۔