کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے پاکستان کانٹا گلشنِ معمار سے چوری،ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث3ملزمان محمد اسماعیل، نوید احمد اور عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علا قوں ناگن چورنگی، مل ایریا، شفیق موڑ، گلشنِ معمار، نیوکراچی اورگردونواح میں چوری،ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔گرفتارملزمان کوبمعہ اسلحہ، ایمونیشن اور موٹر سائیکلیں مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔