رحیم یار خان(امت نیوز)رحیم یار خان میں جعلی خاتون پولیس افسر پکڑی گئی، پولیس افسربن کردھوکہ دہی کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ملزمہ اپنا تعارف اے ایس پی گلگت بلتستان کے طور پر کراتی تھی اور جوا مافیا کی سفارش کرتی تھی.
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ایک تھانے میں سفارش کرنے پہنچی تو شک ہونے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تفصیلات حاصل کی گئیں اور جعل سازی کی تصدیق ہونے پر ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کرلیا، جس کے بعد مقدمہ درج کرکے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ہے۔