صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں شادی کی، امریتا راؤ کا انکشاف

ممبئی(نیٹ نیوز) امریتا راؤ اور آر جے انمول نے پونے کے ایک مندر میں سادگی سے شادی کی اور یہی وجہ ہے کہ جوڑے کی یہ شادی عام بالی وڈ شادیوں سے بہت مختلف تھی۔

‘ویواہ اور میں ہوں نا’ جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ امریتا راؤ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، ان کی سادگی، ان کی معصومیت اور ان کی خوبصورتی نے  بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدا بنایا۔

امریتا راؤ نے 2014 میں آر جے انمول سے شادی کی تھی اوردونوں ایک بچی کے والدین ہیں، حال ہی میں ایک نیوز پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے اپنی شادی کے اخراجات اور شادی کے لباس کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اداکارہ امریتا راؤ  نے انٹرویو میں بتایا کہ ہم نے اپنی شادی پر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے خرچ کیے، جن میں  شادی کے ملبوسات، سفر اور دیگر تمام اخراجات شامل تھے۔سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے جوڑے پر صرف 3 ہزار  روپے خرچ کیے۔