وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا مختصر دورہ کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزراء بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کریں گے۔

وزیراعظم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باقاعدہ افتتاح  بھی کریں گے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ گورنر بلوچستان اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔