اسلام آباد(امت نیوز) خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے علاوہ پشاور، مردان، صوابی، دیر، ملاکنڈ، ایبٹ آباد سوات، ہری پور، اٹک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز اپر دیر میں 36 کلو میٹر زیر زمین تھا۔