اسلام آباد (امت نیوز) حکومت نے 25مئی کو“یوم تکریم شہداء پاکستان“منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 25 مئی کو شہداءپاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا۔ ملک بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔
25 مئی کو شہداءپاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دن منایا جائے گا۔ملک بھرمیں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔قوم کو پیغام دینا ہے شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔
خیال رہے کہ 9 مئی کو شرپسندوں نے پاک فوج شہداء کے مجسمے توڑ کر بے حرمتی کی تھی اور جی ایچ کیو سمیت لاہور میں جناح ہاوس پر بھی مشتعل افراد نے دھوا بول دیا تھا۔