اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کاکہناہے کہ میرا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایمان مزاری کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں 3 بار میری والدہ کو گرفتار کرلیاگیا،حکومت بھی سوچے کہ گھروں کو اس طرح برباد نہ کیا جائے،ایمان مزاری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ عمران خان اپنے رہنماﺅں اور کارکنوں کو بھول گئے ۔