پشاور: ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیاگیا۔
پولیس کاکہناہے کہ موسیٰ خان ریڈیو پاکستان کی عمارت جلانے میں مرکزی ملزم تھا،ملزم کا تعلق پشاور کے نواحی علاقہ پخہ غلام سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ریڈیو پاکستان میں آگ لگائی اور9 مئی سے روپوش تھا،ملزم کے خلاف شرقی تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔