فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

ملتان: تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کو جھنگ سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس موقع پرعامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ 12دن بعد رہائی دی گئی لیکن ملتان پولیس نے مجھے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔

نو مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں یہ سب کچھ ہو۔