9 مئی کے واقعات پاک فوج چین آف کمانڈ پر حملہ تھا ،فائل فوٹو
9 مئی کے واقعات پاک فوج چین آف کمانڈ پر حملہ تھا ،فائل فوٹو

فیاض الحسن چوہان کو بھی رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جسٹس چوہدری عبد العزیز کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے 132 کارکنوں کی نظربندی کےخلاف درخواست کی وقفے کے بعد سماعت کی ، عدالت نے فیاض الحسن چوہان کی نظر بندی کلعدم قراردے دی ۔

عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو ایک لاکھ شورٹی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیانِ حلفی دیں کہ وہ کسی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ یا اس قسم کی سرگرمی میں دوبارہ حصّہ نہیں لیں گے۔

اس کے علاوہ عدالت نے توڑ پھوڑ میں ملوث کارکنان کی الگ فہرست طلب کرلی ، عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمات میں نامزد افراد کیسز کا سامنا کریں گے، جوشخص کسی مقدمے میں نامزد نہیں، صرف اسے رہا کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ فیاض الحسن چوہان کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔