شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، فائل فوٹو
شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، فائل فوٹو

شاہ محمود قریشی سےعامر کیانی کی ملاقات کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے پارٹی چھوڑنے عامر کیانی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ تھری ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے سابق پارٹی رہنما عامر کیانی نے ملاقات کی ،عامر کیانی نے شاہ محمود قریشی کو تحریک انصاف چھوڑنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ عامر کیانی نے شاہ محمود قریشی کو موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا ہے،عامر کیانی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے فوری پیغام پہنچائیں کہ 9 مئی کے واقعات میں جوکارکنان ملوث ہیں ان سے فوری لاتعلقی کااعلان کریں ۔