گوجرانوالہ،لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر سید سعیدالحسن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید الحسن نے کہا کہ 9 مئی کو اندوہناک واقعات سے مجھے اور حلقے کے عوام کو ذہنی اذیت پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو جلایا گیا، شہداکی یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا، میں اور میرے حلقے کے عوام 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں،سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کروں گا۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیض اللہ کموکا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیض اللہ کموکا کہناتھا کہ اپنے شہر کی بھرپورطریقے سے آئینی فورم پر نمائندگی کی،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جدوجہد پرامن طریقے سے ہونی چاہیے،سیاسی جدوجہد میں تشدد نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ 9 مئی کا سانحہ ملک کی تاریخ میں سیاہ دن ہے،اپنے ملک کے اثاثے کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،ان کاکہناتھا کہ ابھی میں نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں ۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں سعید الحسن صوبائی وزیر اوقاف تھے۔