فائل فوٹو
فائل فوٹو

یاسمین راشد 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سروسزاسپتال نے رہنما پی ٹی آئی کی پورٹ عدالت میں پیش کردی۔

سروسز اسپتال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔