پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ درست قرار پایا تو نیب قوانین کے خلاف فیصلہ کالعدم ہوجائے گا، فائل فوٹو 
میڈیا  کی تنقید کو ویلکم کرتے ہیں، فائل فوٹو

چیف جسٹس عمرعطابندیال سے اسلام آباد، بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی ملاقات

اسلام آباد: چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان نے چیمبر میں ملاقات کی،اس ملاقات میں آئینی و قانونی امور پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ عامر فاروق نے بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے۔

واضع رہے دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی تھی، اور یہ ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی، جس میں زیر سماعت مقدمات اور دیگر قانونی وآئینی امور پر بات ہوئی، تاہم ملاقات میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔