چوہدری شجاعت نےمذاکرات کوملکی مسائل کا واحد حل قراردیدیا

لاہور(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ملک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات کو قرار دیا ہے ۔

ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے وکلا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وکلا کے وفد نے سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا نعیم سرور کی سربراہی میں ملاقات کی، سابق چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد اور سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ وفد میں شامل تھے۔

وفد نے جمہوریت کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، میں اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔