پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ارباب جہاں داد بھی گرفتار

پشاور(امت نیوز)خیبرپختونخوا پولیس نے مری میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کےسابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد کو گرفتار کرلیا۔

ارباب جہاں داد کے خلاف پشاور موٹروے بند کرنے اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ پشاور کے تھانے میں درج ہے، پولیس کریک ڈاؤن کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مری میں کارروائی کی جہاں سے اُن کی گرفتار عمل میں لائی گئی۔

ارباب جہاں داد پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے پر کام کرچکے ہیں