کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں گزشتہ سال پولیس اہلکار کو قتل کرکے سوئیڈن فرار ہونےوالے ملزم کو مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا
ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق کانسٹیبل عبدالرحمان نے ملزم خرم نثار کو مشکوک سمجھ کر روکا تھا ، ملزم نے گاڑی روکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر عبدالرحمان نے موٹر سائیکل پر تعاقب کے بعد خرم نثار کو ایک گلی میں روک لیا ۔دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران خرم نثار نے گاڑی سے اسلحہ نکال لیاتھا
ایس ایس پی کے مطابق کانسٹیبل عبدالرحمان بار بار خرم نثار کو گاڑی میں بیٹھنے کا کہتا رہا ، اسی دوران ملزم خرم نثار نے فائرنگ کردی جس سے عبدالرحمان سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھیں
وارادات کے بعد ملزم سوئیڈن فرار ہوگیا تھا۔ جہاں کی وہ شہریت رکھتا تھا۔ملزم کی گرفتاری کےلیے کراچی پویس نے ایف آئی اے کے ذریعے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا ۔ کیس کی تفتیش کے سلسلسے میں سوئیڈن پولیس کا وفد بھی کراچی آیا تھا۔ جس کے بعد ملزم کو سوئیڈن میں گرفتار کرلیا گیا
ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرکے دس سے پندرہ دن میں کراچی منتقل کردیا جائے گا