صداقت علی عباسی صدر شمالی پنجاب، فرخ حبیب صدر ویسٹ ریجن پنجاب مقرر

لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے صداقت علی عباسی کو صدر شمالی پنجاب جبکہ فرخ حبیب کوصدر ویسٹ ریجن پنجاب مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صداقت علی عباسی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے صدر شمالی پنجاب مقرر کر دیا گیا،صداقت علی عباسی اپنے نئے عہدے کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے فرخ حبیب کو ویسٹ ریجن پنجاب کا صدر مقرر کر دیا ،فیض اللہ کموکا کے پارٹی چھوڑنے پر ویسٹ ریجن کے صدر کی جگہ خالی ہوئی تھی،فرخ حبیب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے۔