پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آگیا

فیصل آباد (اُمت نیوز)پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس سامنے آگیا۔
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مریض پمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہے۔
ترجمان پمز اسپتال کے مطابق پچاس سالہ مریض میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا پمز کے آئیسو لیشن وارڈ میں علاج جاری ہے، متاثرہ شخص سعودی عرب سے پاکستان پہنچا ہے۔
ترجمان کے مطابق پمز اسپتال میں زیرعلاج منکی پاکس کے دو مریض ہیں اور دونوں کی حالت تسلی بخش ہے۔ ملک بھرمیں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جن میں سے دو مریض مکمل طور پر وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔