وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزارت حج وعمرہ نے حج سیزن 1444 کا لوگو جاری کردیا ہے،حج کے لوگو میں’اذن بالناس‘ یعنی لوگوں میں منادی کرادیں لکھا ہے۔
واضح رہے کہ قرآن مجید کا یہ الفاظ سورہ الحج کی آیت27 میں وارد ہوئے ہیں جس میں کعبہ تعمیر کرنے کے بعد اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیت اللہ کا حج کرنے کیلئے لوگوں میں منادی کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزارت حج و عمرہ نے حج کا لوگو اس وقت جاری کیا ہے جب عازمین حج کے اولین قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے،وزارت نے کہا ہے کہ ’نیا لوگو وزارت حج و عمرہ کے تمام اکاؤنٹس کے علاوہ دفاتر اور ذیلی اداروں میں نصب کیا جائے گا‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’حج سیزن کا لوگو وزارت کی خدمات اور عازمین کو پیش کی جانے والی تمام سہولتوں کی عکاسی کرتاہے۔