راولپنڈی: دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع

راولپنڈی(اُمت نیوز)راولپنڈی میں نافذ دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی گئی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔