کوئٹہ(اُمت نیوز)کوئٹہ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا، پائلٹ نے ایمرجنسی سسٹم کے تحت طیارے کو روکا۔ طیارے میں 200 کے قریب مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔ ِذرائع کے مطابق اسٹیپس یعنی ٹیک آف کے دوران اچانک رن وے پر طیارے کے سامنےٹرک آگیا تھا،تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔