متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ کی مدت بڑھا دی گئی

متحدہ عرب امارات (اُمت نیوز)متحدہ عرب امارات کی پارلیمانی باڈی فیڈرل نیشنل کونسل (ایف این سی ) میں 3 سالہ ورک پرمٹ پلان کی تجویز کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق وفاقی قومی کونسل نے ورک پرمٹ کی مدت 2 سال سے بڑھا کر 3 سال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ ایف این سی کمیٹی کی جانب سے ورک پرمٹ کے حصول سے وابستہ مالی اخراجات کو کم کرنے کے اقدام کی سفارش پر کیا گیا ہے،اس وقت متحدہ عرب امارات میں ورک پرمٹ 2 سال کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔ یہ دستاویز وزارت انسانی وسائل اور امارات کی طرف سے جاری کی جاتی ہے اور کسی شخص کے لیے جائز اجازت نامے کے بغیر ملک میں کام کرنا غیر قانونی ہے۔