قصور: گھرمیں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، بچہ جاں بحق

قصور(امت نیوز) رانا ٹاؤن گھرمیں شاٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق،3افراد شدید جھلس گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ میں 6 سالہ فیضان جھلس کرجاں بحق ہوگیا۔جبکہ والد یاسین، 10 سالہ بیٹا اور8 سالہ بیٹی بھی زخمی ہوئی۔

ریسکیو نے لاش اور زخمی افراد کو تحصیل اسپتال چونیاں منتقل کردیا۔زخمی افرادکوتشویشناک حالت میں لاہورجناح اسپتال ریفرکردیا۔