فائل فوٹو

جی ایچ کیو پرحملہ کرنیوالوں کو سخت سزا دی جائے،دفاع  پاکستان  کونسل

لاہور (اسٹاف رپورٹر) جی ایچ کیو پرحملہ کرنیوالوں کو سخت سزا دی جائیں، یہ بات مولانا محمد اشرف  طاہر صدر علماء کونسل پنجاب، مولانا فضل الرحمن خلیل مرکزی رہنما دفاع پاکستان کونسل، عبداللہ حمید گل مرکزی کوآرڈینٹر دفاع پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان  کونسل مطالبہ کرتی ہے جس طرح ماضی میں جی ایچ کیو میں حملہ کرنے والوں کو سخت ترین سزائیں دی گئیں، اسی طرح 9مئی کو  حملہ کرنے والوں کو  خلاف بھی بلا تفریق سزائیں دی جائیں اور یہ تاثر ختم کیا جائے کہ جب مذہبی رجہاں رکھنے والے حملہ کرتے ہیں تو کوئی قوم پوری اس کی مذمت  کرتی ہے اور عدالتیں ان کوسخت سزائیں لیکن جب ایک سیاسی پارٹی حملہ کرتی ہے تو عدالتیں اس کو ریلیف دیتی ہیں۔

دفاع پاکستان کونسل کے مطابق یہ تفریق غلط اورغیرمناسب ہے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ علمائے کرام اوردفاع کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ عدلیہ اس مناسب رویئے خلاف احتجاج کریں  گے اس کے پروگرام اور تاریخ  کا اعلان  بعد  میں کیا  جائے گا۔دفاع پاکستان کونسل نےحکومت سے  یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ 9 مئی کو قومی سطح پرمنانے کا اعلان کیا جائے۔