فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب الیکشن نظرثانی کیس، پی ٹی آئی نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

ستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہاہے کہ عدالت نے 90 روز میں انتخابات کیلئے ڈیڈلائن مقررکی ، صدر مملکت نے انتخابات کیلئے 30 اپریل کی تاریخ دی ،الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کی تاریخ کو تبدیل کیا،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر 30 اپریل کی تاخیر کوکور کیا۔

جواب میں مزید کہاگیاہے کہ سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کا جائزہ لینے کااختیار ہے، الیکشن کمیشن چاہتا ہے سپریم کورٹ نظریہ ضرورت کو زندہ کرے،90 روز میں الیکشن آئینی تقاضہ ہے،آرٹیکل 218 کی روشنی میں آرٹیکل 224 کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

پی ٹی آئی جواب میں کہا گیاہے کہ آئین اسمبلی تحلیل کرنے کااختیار دیتا ہے،آئین میں نہیں لکھا تمام انتخابات ایک ساتھ ہوں گے،الیکشن کمیشن کے کہنے پر سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتی،آرٹیکل 254 کیلیے 90 دنوں میں انتخابات کے آرٹیکل 224 کو غیرموثر نہیں کیا جاسکتا۔

جواب میں کہاگیاہے کہ آئین کے بغیرزمینی حقائق کو دیکھنے کی دلیل نظریہ ضرورت اور خطرناک ہے ،عدالت ایسی دلیل کو ہمیشہ کیلیے مستردد کر چکی ہے۔