حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا ،فائل فوٹو
حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا ،فائل فوٹو

شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں

سکھر: روہڑی کے قریب شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

منگل کے روز کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے۔

حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، جس کے باعث اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔

27 اپ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی، جو صبح 6 بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوئی تھی۔

ریلوے انتظامیہ ٹریک کو بحال کرنے کے لیے روانہ ہوگئی جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔