الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس، تحریک انصاف کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں تحریک انصاف کو جاری شوکاز نوٹس کا حتمی جواب جمع کرانے کیلیے وقت مانگنے کی درخواست مسترد کر دی، 30 مئی تک حتمی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے معاون وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور مقصود نے شوکاز کا جواب جمع کرانے اور شواہد پیش کرنے کے لیے وقت مانگا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا تحریری جواب دینے کی ضرورت نہیں اور آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے درخواست کی تھی کہ اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران ، بینک اکاونٹ فراہم کرنے والے بینک ملازمین گواہان کا جرح کرنے کی اجازت دی جائے اور یہ کہ معلومات اکھٹی کرنے کے لیے 4 ماہ کا عرصہ دیا جائے۔

گذشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل انور مقصود نے شوکاز کا جواب جمع کرانے اور شواہد پیش کرنے کیلیے وقت مانگا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا تحریری جواب دینے کی ضرورت نہیں اور آج محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔