فارم عالمہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، فائل فوٹو
فارم عالمہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، فائل فوٹو

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ‘روسی زبان’کا 3 ماہ کا کورس ، داخلوں کا آغاز

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روس کی یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی(یو ایس پی یو)کے اشتراک سے ‘روسی زبان’کا تین ماہ دورانیہ کا کورس متعارف کرکے اس میں داخلوں کا آغاز کردیا۔

روسی جامعہ کے تجربہ کار فیکلٹی ممبران پہلے تین ہفتے آن لائن پڑھائیں گے جبکہ باقی دو ماہ پاکستان آکر یونیورسٹی کے "رشین لینگوئج اینڈ کلچر سینٹر فار پاکستان”میں فیس ٹو فیس پڑھائیں گے۔اس کورس میں داخلہ بالکل مفت ہے، یعنی طلبا سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، اوپن یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ اپلائی کرسکتے ہیں۔ کورس کی تکمیل پر یو ایس پی یوکی فیکلٹی زبان کی مہارت کا جائزہ لے گی اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔یہ سرٹیفکیٹ طلبہ کو ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی سطح پر سینکڑوں سکالرشپس کے لیے اپلائی کرنے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ اوپن یونیورسٹی میں "رشین لینگوئج اینڈ کلچر سینٹر فار پاکستان” کے قیام کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روس کی یورال اسٹیٹ پیڈاگوجیکل یونیورسٹی کے مابین17اپریل،2023ء کو "خط ارادیت”پر دستخط ہوئے تھے۔