فائل فوٹو
فائل فوٹو

گجرات، شیریں مزاری کو پانچویں مرتبہ گرفتارکر لیاگیا

گجرات: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ حراست میں لے لیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں کی عدالت میں پیش کیاگیا، شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد گجرات پولیس نے حراست میں لیاتھا،پی ٹی آئی رہنما کی11 مئی کو درج ہونے والے مقدمے میں گرفتاری ڈالی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے متن میں ہے کہ شیریں مزاری نے10 مئی کو پاکستان مخالف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایاتھا۔

وکیل شیریں مزاری نے کہاکہ پولیس کی جانب سے عائد الزامات بے بنیاد ہیں، شیریں مزاری نے کسی مظاہرے میں شرکت نہیں کی، پولیس کے مظاہرے میں شرکت کے کوئی شواہد بھی موجود نہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد شیریں مزاری کو مقدمے سے خارج کردیا،رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پھرحراست میں لے لیاگیا۔