کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مِس گائیڈ کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گرفتاری سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق ان کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں جبکہ میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ۔ عمران خان اب بھی نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟
خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں، آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے، سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟
— Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) May 23, 2023
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت نیب راولپنڈی میں موجود ہیں جہاں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کے سلسلے میں تفتیش جاری ہے جبکہ انکی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی انکے ہمراہ موجود ہیں۔