اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آج سے تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں اس حوالے سے میں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انڈر ٹیکنگ بھی جمع کرائی دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہر کسی کو 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کرنی چاہیے ، میں بھی کرتی ہوں، میری وجہ سے میری بیٹی کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑا، میرے خاوند کی موت کو پانچ ماہ ہوئے ہیں، بچوں کے سر پر والد کا بھی سایہ نہیں، میں ہر قسم کی فعال سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میرے بچے اور میری والدہ میری ترجیح ہیں، اپنی صحت بھی اہم ہے ، اس کے علاوہ کوئی چیز اہم نہیں۔
یاد رہے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایک ٹی وی انٹرویو میں بھی تحریک انصاف کی قیادت سے شکوہ کرچکی ہیں اور ان کاموقف تھا کہ ’ عمران خان کو اپنی اور اپنی اہلیہ کی فکر ہے‘۔انہوں نے گرفتار ہونے والے کارکنان کو قانونی معاونت اور وکلا کی خدمات نہ ملنے پر بھی شکوہ کیا تھا۔