اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکلا نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کاحکم دیدیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے اوراہم اعلان بھی کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی ۔