ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو

نظربندی کے ذریعے بینک فراڈ ناکام، غیرملکی ملزم گرفتار

کراچی میں ہیپناٹائز کے ذریعے بینک میں فراڈ کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شہر قائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں واقع نجی بینک میں ہیپناٹائز کے ذریعے فراڈ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

بینک میں نظربندی کرکے رقم لوٹنے کے ارادے سے آنے والے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم بینک میں لین دین کے دوران ہیپناٹائز کرکے فراڈ کرنا چاہتا تھا، نظربندی کرکے رقم چوری کرنے والے مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا جو غیرملکی شہری ہے۔

بینک انتظامیہ نے معاملے کی قانونی کارروائی کرانے سے انکارکردیا ہے، حراست میں لیے گئے شخص کو تفتیش کے لیے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا۔