راولپنڈی( اسٹاف رپورٹر ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق صوبائی مشیر مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ،
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کومنگل کی عدالتی حکم پر شام اڈیالہ جیل سے رہائی ملتے ہی پنجاب پولیس نےدوبارہ گرفتار کرلیا،اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نےاڈیالہ جیل کےباہر سےگرفتارکرلیا ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے متعلق حلف نامہ جمع کرا دیا ہے اور امکان ہے کہ وھ بھی شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان کی طرح پی ٹی آئی سے علٰحدگیہ کا اعلان کر دیں گے۔