کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ۔صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کنیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں ۔جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر صائمہ ندیم کو غیر ملکی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ،بعدازاں صائمہ ندیم کو انٹر نیشنل ڈیپارچر میں ایف آئی اے افسران نے پرواز کے جانے تک روکے رکھا،پرواز روانگی کے کافی دیر بعد صائمہ ندیم کو ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا،ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس پہلے سے بیرون ملک فرار ہونے والی پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے، جنہیں ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا جائے گا ۔