لاہور(اُمت نیوز)جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود خود تفتیش کریں گی۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔
خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔