آصف درانی پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر
آصف علی درانی کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
May 24, 2023 · بام دنیا
اسلام آباد(اُمت نیوز)آصف علی خان درانی کو پاکستان کا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آصف علی درانی کا تقرر وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے آصف علی درانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس سے قبل آصف علی درانی ایران، افغانستان اور ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتی مشنز کی سربراہی کرچکے ہیں